کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: دعاؤں کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ عافیت کے ساتھ عفو کو جوڑنا چاہیے جب اسے اللہ جل وعلا سے مانگا جائے
حدیث نمبر: 951
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو جَهْضَمٍ مُوسَى بْنُ سَالِمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مَا أَسْأَلُ اللَّهَ ؟ قَالَ : " سَلِ اللَّهَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ " . ثُمَّ قَالَ : مَا أَسْأَلُ اللَّهَ ؟ قَالَ : " سَلِ اللَّهَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ " .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میںاللہ تعالیٰ سے کیا چیز مانگوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تماللہ تعالیٰ سے معافی اور عافیت مانگو۔ “ انہوں نے پھر دریافت کیا: میںاللہ تعالیٰ سے کیا مانگوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تماللہ تعالیٰ سے معافی اور عافیت مانگو۔