کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: دعاؤں کا بیان - اس بات کا ذکر کہ آدمی کے لیے مستحب ہے کہ وہ تمام امور کو اپنے خالق کے سپرد کرے اور اس سے اس کے اسباب میں چھوٹے بڑے سب مانگے
حدیث نمبر: 894
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا قَطَنُ بْنُ نَسِيرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لِيَسْأَلَ أَحَدُكُمْ رَبَّهُ حَاجَتَهُ كُلَّهَا ، حَتَّى شِسْعَ نَعْلِهِ إِذَا انْقَطَعَ " .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” ہر شخص کو اپنی تمام حاجات اپنے پروردگار سے مانگنی چاہئے، یہاں تک کہ جب اس کے جوتے کا تسمہ ٹوٹ جائے، تو وہ بھیاللہ تعالیٰ سے مانگنا چاہئے ۔“
حدیث نمبر: 895
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى بِخَبَرٍ غَرِيبٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا قَطَنُ بْنُ نَسِيرٍ الصَّيْرَفِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لِيَسْأَلْ أَحَدُكُمْ رَبَّهُ حَاجَتَهُ كُلَّهَا ، حَتَّى شِسْعَ نَعْلِهِ إِذَا انْقَطَعَ " .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” تم میں سے ہر ایک کو اپنی حاجات اپنے پروردگار سے مانگنی چاہئے، یہاں تک کہ جب اس کے جوتے کا (تسمہ) ٹوٹ جائے، تو وہ بھیاللہ تعالیٰ سے مانگنا چاہئے ۔“