کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: دعاؤں کا بیان - دوسری خبر کا ذکر جو ہمارے بیان کردہ کی صحت کی تصدیق کرتی ہے
حدیث نمبر: 886
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِدْرِيسَ الأَنْصَارِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَمْزَةُ بْنُ طِلْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الْمُفَضَّلِ بْنُ الْعَلاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا أَرَادَ أَحَدُكُمْ أَمْرًا فَلْيَقُلِ : اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَخِيرُكَ بِعِلْمِكَ ، وَأَسْتَقْدِرُكَ بِقُدْرَتِكَ ، وَأَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ الْعَظِيمِ ، فَإِنَّكَ تَقْدِرُ وَلا أَقْدِرُ ، وَتَعْلَمُ وَلا أَعْلَمُ ، وَأَنْتَ عَلامُ الْغُيُوبِ . اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ كَذَا وَكَذَا خَيْرًا لِي فِي دِينِي ، وَخَيْرًا لِي فِي مَعِيشَتِي ، وَخَيْرًا لِي فِي عَاقِبَةِ أَمْرِي ، فَاقْدُرْهُ لِي وَبَارِكْ لِي فِيهِ ، وَإِنْ كَانَ غَيْرُ ذَلِكَ خَيْرًا لِي ، فَاقْدُرْ لِيَ الْخَيْرَ حَيْثُ مَا كَانَ ، وَرَضِّنِي بِقَدَرِكَ " . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : أَبُو الْمُفَضَّلِ اسْمُهُ : شِبْلُ بْنُ الْعَلاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، مُسْتَقِيمُ الأَمْرِ فِي الْحَدِيثِ .
سیدنا ابوہریره رضی اللہ عنہ، روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: جب کوئی شخص کسی کام کا ارادہ کرے تو اسے یہ پڑھنا چاہیے: ” اے اللہ! میں تیرے علم کے مطابق تجھ سے علم طلب کرتا ہوں اور تیری قدرت کے مطابق تجھ سے مدد مانگتا ہوں تیرے عظیم فضل کا تجھ سے سوال کرتا ہوں۔ بے شک، تو قدرت رکھتا ہے میں قدرت نہیں رکھتا، تو علم رکھتا ہے اور میں علم نہیں رکھتا، تو غیوب کا بہت زیادہ علم رکھنے والا ہے۔ اے اللہ! اگر یہ معاملہ میرے دین کے حق میں میرے لئے بہتر ہے۔ زندگی کے حق میں میرے لئے بہتر ہے۔ آخرت کے حق میں میرے لئے بہتر ہے، تو اسے میرے لئے مقدر کر دے میرے لئے اس میں برکت پیدا کر دے اور اگر اس کے علاوہ کوئی اور معاملہ میرے لئے بہتر ہے، تو بہتر والے معاملے کو میرے لئے مقدر کر دے وہ جہاں کہیں بھی ہو اور مجھے اپنے فیصلے سے راضی کر دے ۔“
امام ابوحاتم بیان کرتے ہیں: ابومفضل بیان کرتے ہیں: مفضل نامی راوی کا نام شبل بن علا بن حاکم ہے اور یہ حدیث میں مستقیم الامر ہے۔
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ابوالمفضل کا نام شبل بن العلاء بن عبدالرحمن ہے، اور یہ حدیث میں مستقیم الامر ہے۔
امام ابوحاتم بیان کرتے ہیں: ابومفضل بیان کرتے ہیں: مفضل نامی راوی کا نام شبل بن علا بن حاکم ہے اور یہ حدیث میں مستقیم الامر ہے۔
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ابوالمفضل کا نام شبل بن العلاء بن عبدالرحمن ہے، اور یہ حدیث میں مستقیم الامر ہے۔