کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: دعاؤں کا بیان - اس ممانعت کا ذکر کہ دعا میں دو انگلیوں سے اشارہ نہ کیا جائے
حدیث نمبر: 884
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ الصُّوفِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ : " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبْصَرَ رَجُلا يَدْعُو بِأُصْبُعَيْهِ جَمِيعًا ، فَنَهَاهُ ، وَقَالَ : بِإِحْدَاهُمَا ، بِالْيُمْنَى . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : أَضْمَرَ فِيهِ أَنَّ الإِشَارَةَ بِالأُصْبُعَيْنِ لِيَكُونَ إِلَى الاثْنَيْنِ ، وَالْقَوْمُ عَهْدُهُمْ كَانَ قَرِيبًا بِعِبَادَةِ الأَصْنَامِ وَالإِشْرَاكِ بِاللَّهِ ، فَمِنْ أَجْلِهِمَا أَمَرَ بِالإِشَارَةِ بِأُصْبُعٍ وَاحِدٍ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دو انگلیوں کے ذریعے دعا مانگتے دیکھا اور ایک انگلی کے ذریعے اشارہ کرنے کے لئے کہا: جو دائیں ہاتھ کی ہوتی ہے۔
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اس میں بات کی طرف اشارہ پوشیدہ ہے، دو انگلیوں کے ذریعے دو چیزوں کی طرف اشارہ ہوتا ہے، اور وہ لوگ کیونکہ بتوں کی عبادت اور اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانے کے زمانے کے قریب تھے۔ اس لئے انہیں ایک انگلی کے ساتھ اشارہ کرنے کا حکم دیا گیا۔