کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: اذکار کا بیان - اس چیز کا ذکر کہ اگر آدمی اسے تنگی کے وقت کہے تو اس کی تنگی کے زائل ہونے کی امید کی جاتی ہے
حدیث نمبر: 864
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَرْعَرَةَ بْنِ الْبِرِنْدِ ، حَدَّثَنَا عَتَّابُ بْنُ حَرْبٍ أَبُو بِشْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْخَزَّازُ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَمَعَ أَهْلَ بَيْتِهِ ، فَقَالَ : " إِذَا أَصَابَ أَحَدَكُمْ غَمٌّ أَوْ كَرْبٌ ، فَلْيَقُلِ : اللَّهُ اللَّهُ رَبِّي ، لا أُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا " اسْمُ أَبِي عَامِرٍ الْخَزَّازُ : صَالِحُ بْنُ رُسْتُمَ ، رُوِيَ لَهُ أَرْبَعُونَ حَدِيثًا ، مِنْ ثِقَاتِ أَهْلِ الْبَصْرَةِ .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے گھر والوں کو اکٹھا کیا اور ارشاد فرمایا: جب تم میں سے کسی کو کوئی غم یا مصیبت لاحق ہو جائے، تو وہ یہ کلمات پڑھے: ” اللہ میرا پروردگار ہے میں کسی کو اس کا شریک نہیں ٹھہراتا ۔“ ابوعامر خذاز نامی راوی کا نام صالح بن رستم ہے۔ ان کے حوالے سے چالیس روایات نقل کی گئی ہیں اور یہ بصرہ سے تعلق رکھنے والے ثقہ راویوں میں سے ایک ہیں۔