کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: اذکار کا بیان - اس کلمات کا ذکر کہ اگر مسلمان آدمی انہیں کہے تو اس کا رب جل وعلا اسے ان پر صادق کرتا ہے
حدیث نمبر: 851
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الأَغَرِّ أَبِي مُسْلِمٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، وأبى هريرة ، قَالا : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا قَالَ الْعَبْدُ : لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ ، صَدَّقَهُ رَبُّهُ ، قَالَ : صَدَقَ عَبْدِي ، لا إِلَهَ إِلا أَنَا ، وَأَنَا أَكْبَرُ . وَإِذَا قَالَ : لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَحْدَهُ ، صَدَّقَهُ رَبُّهُ ، قَالَ : صَدَقَ عَبْدِي ، لا إِلَهَ إِلا أَنَا وَحْدِي . وَإِذَا قَالَ : لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ لا شَرِيكَ لَهُ ، صَدَّقَهُ رَبُّهُ ، قَالَ : صَدَقَ عَبْدِي ، لا إِلَهَ إِلا أَنَا لا شَرِيكَ لِي . وَإِذَا قَالَ : لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ لَهُ الْمُلْكُ ، صَدَّقَهُ رَبُّهُ ، قَالَ : صَدَقَ عَبْدِي ، لا إِلَهَ إِلا أَنَا ، لِيَ الْمُلْكُ وَلِيَ الْحَمْدُ . وَإِذَا قَالَ : لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ ، لا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلا بِاللَّهِ ، صَدَّقَهُ رَبُّهُ ، قَالَ : صَدَقَ عَبْدِي ، لا إِلَهَ إِلا أَنَا ، وَلا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلا بِي " .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب بندہ «لا اله الا اللہ» پڑھتا ہے، تو پروردگار اس کی تصدیق بیان کرتا ہے، اس نے سچ کہا: ہے میرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے۔ میں سب سے بڑا ہوں «لا اله الا الله وحده»، تو اس کا پروردگار اس کی تصدیق کرتے ہوئے فرماتا ہے: اس نے سچ کہا: ہے میرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے۔ صرف میں معبود ہوں اور جب بندہ «لا الہ الا اللہ» کہتا ہے، تو اس کا پروردگار اس کی تصدیق کرتا ہے۔ میرے بندے نے سچ کہا: ہے میرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے اور میرا کوئی شریک نہیں ہے، جب بندہ «لا الہ الا اللہ» پڑھتا ہے، تو اس کا پروردگار اس کی تصدیق کرتے ہوئے فرماتا ہے۔ میرے بندے نے سچ کہا: ہے میرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے۔ بادشاہی میرے لئے ہے اور حمد میرے لئے مخصوص ہے اور بندہ جب «لا اله الا الله لا حول ولا قوة الا باللہ» پڑھتا ہے اس کا پروردگار اس کی تصدیق کرتے ہوئے فرماتا ہے: میرے بندے نے سچ کہا: ہے میرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے اور میری مدد کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا۔