کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: اذکار کا بیان - اس بات کا ذکر کہ آدمی کے لیے مستحب ہے کہ وہ تسبیح، تہلیل اور تقدیس کو اپنی انگلیوں سے گنے کیونکہ وہ ذمہ دار اور پوچھے جانے والی ہیں
حدیث نمبر: 842
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ هَانِئَ بْنَ عُثْمَانَ ، عَنْ أُمِّهِ حُمَيْضَةَ بِنْتِ يَاسِرٍ ، عَنْ جَدَّتِهَا يَسِيرَةَ وَكَانَتْ إِحْدَى الْمُهَاجِرَاتِ ، قَالَتْ : قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " عَلَيْكُنَّ بِالتَّسْبِيحِ وَالتَّهْلِيلِ وَالتَّقْدِيسِ ، وَاعْقِدْنَ بِالأَنَامِلِ ، فَإِنَّهُنَّ مَسْئُولاتٌ وَمُسْتَنْطَقَاتٌ " .
حمیضہ بنت یاسر اپنی دادی سیدہ یسیرہ کا بیان نقل کرتی ہیں: یہ ہجرت کرنے والی خواتین میں سے ایک ہے وہ بیان کرتی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا: تم خواتین تسبیح تہلیل اور تقدیس پڑھا کرو اور اپنی انگلیوں کے پوروں پر انہیں شمار کیا کرو کہ ان سے سوال کیا جائے گا اور انہیں گویائی عطا کی جائے گی۔