کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: اذکار کا بیان - اس بات کا ذکر کہ آدمی اپنے رب کا ذکر اپنے گھر میں داخل ہوتے اور کھانا شروع کرتے وقت کرے تو اس سے شیطان کا رات گزارنا اور شام کرنا ختم ہو جاتا ہے
حدیث نمبر: 819
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُوسَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيِّ بْنِ بَحْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " إِذَا دَخَلَ الرَّجُلُ بَيْتَهُ فَذَكَرَ اللَّهَ عِنْدَ دُخُولِهِ وَعِنْدَ طَعَامِهِ ، قَالَ الشَّيْطَانُ : لا مَبِيتَ لَكُمْ وَلا عَشَاءَ ، وَإِذَا دَخَلَ فَلَمْ يَذْكُرِ اللَّهَ عِنْدَ دُخُولِهِ ، قَالَ الشَّيْطَانُ : أَدْرَكْتُمُ الْمَبِيتَ ، وَإِذَا لَمْ يَذْكُرِ اللَّهَ عِنْدَ طَعَامِهِ ، قَالَ : أَدْرَكْتُمُ الْمَبِيتَ وَالْعَشَاءَ " .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ” جب کوئی شخص اپنے گھر میں داخل ہو اور داخلے کے وقت اللہ کا ذکر کرتا ہے اور کھانے کے وقت اللہ کا ذکر کرتا ہے، تو شیطان (اپنے ساتھیوں سے) یہ کہتا ہے تمہیں یہاں رہنے کے لئے جگہ بھی نہیں ملے گی اور کھانا بھی نہیں ملے گا اور جب کوئی شخص گھر میں داخلے کے وقت اللہ کا ذکر نہیں کرتا، تو شیطان یہ کہتا ہے کہ تمہیں یہاں جگہ مل جائے گی اور جب کوئی شخص کھانے کے وقت اللہ کا ذکر نہیں کرتا، تو شیطان کہتا ہے تمہیں یہاں رہنے کی جگہ بھی مل جائے گی اور کھانا بھی مل جائے گا۔