کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: اذکار کا بیان - اللہ جل وعلا کے اپنے فرشتوں کے سامنے اس شخص پر فخر کرنے کا ذکر جو اسے ذکر کے ساتھ تفکر کے ساتھ یاد کرتا ہے
حدیث نمبر: 813
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مَرْحُومُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو نَعَامَةَ السَّعْدِيُّ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ : خَرَجَ مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ عَلَى حَلْقَةٍ فِي الْمَسْجِدِ ، فَقَالَ : مَا يُجْلِسُكُمْ ؟ قَالُوا : جَلَسْنَا نَذْكُرُ اللَّهَ ، قَالَ : آللَّهِ مَا أَجْلَسَكُمْ إِلا ذَلِكَ ؟ قَالُوا : وَاللَّهِ مَا أَجْلَسَنَا إِلا ذَلِكَ ، قَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ عَلَى حَلْقَةٍ مِنْ أَصْحَابِهِ ، فَقَالَ : " مَا يُجْلِسُكُمْ ؟ " قَالُوا : جَلَسْنَا نَذْكُرُ اللَّهَ وَنَحْمَدُهُ عَلَى مَا هَدَانَا لِلإِسْلامِ ، وَمَنَّ عَلَيْنَا بِهِ ، قَالَ : " آللَّهِ مَا أَجْلَسَكُمْ إِلا ذَلِكَ ؟ " قَالُوا : وَاللَّهِ مَا أَجْلَسَنَا إِلا ذَلِكَ ، قَالَ : " أَمَا إِنِّي لَمْ أَسْتَحْلِفْكُمْ تُهْمَةً لَكُمْ ، وَلَكِنْ جِبْرِيلُ أَتَانِي ، فَأَخْبَرَنِي أَنَّ اللَّهَ يُبَاهِي بِكُمُ الْمَلائِكَةَ " .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ مسجد میں ایک حلقے کے پاس تشریف لائے اور دریافت کیا: تم لوگ یہاں کیوں بیٹھے ہو۔ لوگوں نے بتایا ہماللہ تعالیٰ کا ذکر کر رہے ہیں۔ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: اللہ کی قسم! کیا تم لوگ صرف اسی مقصد کے لئے بیٹھتے ہو؟ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! ہم لوگ صرف اسی مقصد کے لئے بیٹھے ہیں۔ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے بتایا ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب کے ایک حلقے کے پاس تشریف لائے آپ نے دریافت کیا: تم لوگ کیوں بیٹھے ہوئے ہو۔ انہوں نے کہا: ہم اللہ کا ذکر کرنے کے لئے اور اس نے جو اسلام کی ہدایت دی ہے اور ہم پر یہ احسان کیا ہے اس بات پر اس کی حمد بیان کرنے کے لئے بیٹھے ہوئے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا اللہ کی قسم! تم صرف اسی مقصد کے لئے بیٹھے ہوئے ہو؟ لوگوں نے عرض کی: اللہ کی قسم! ہم صرف اسی مقصد کے لئے بیٹھے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے تم پر کوئی الزام عائد کرنے کے لئے تم سے قسم نہیں لی ہے، بلکہ جبرائیل میرے پاس آئے انہوں نے مجھے بتایا:اللہ تعالیٰ فرشتوں کے سامنے تم پر فخر کا اظہار کر رہا ہے۔