حدیث نمبر: 804
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحِيرِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحْيَى الْقَطَّانُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، قَالَ : أَخَذَ الْقَوْمُ فِي عَقَبَةٍ أَوْ ثَنِيَّةٍ ، فَكُلَّمَا عَلاهَا رَجُلٌ ، قَالَ : لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ ، وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى بَغْلَةٍ يَعْرِضُهَا فِي الْجَبَلِ ، فَقَالَ " يَا أَيُّهَا النَّاسُ ، إِنَّكُمْ لا تَدْعُونَ أَصَمَّ وَلا غَائِبًا " ، ثُمَّ قَالَ : " يَا أَبَا مُوسَى ، أَوْ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ قَيْسٍ أَلا أَدُلُّكَ عَلَى كَنْزٍ مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ ؟ " قَالَ : بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ ، قَالَ : " لا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلا بِاللَّهِ " . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّكُمْ لا تَدْعُونَ أَصَمَّ وَلا غَائِبًا " ، لَفْظَةُ إِعْلامٍ عَنْ هَذَا الشَّيْءِ ، مُرَادُهَا الزَّجْرُ عَنْ رَفْعِ الصَّوْتِ بِالدُّعَاءِ .
سیدنا موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: لوگ یعنی (صحابہ کرام) جب بھی کسی گھاٹی پر چڑھتے تھے، تو جب آدمی اوپر پہنچ جاتا تھا تو، «لا اله الا الله» اور «الله اكبر» کہتا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت اپنے خچر پر سوار تھے۔ جب آپ اس کے ساتھ پہاڑ پر پہنچے، تو آپ نے ارشاد فرمایا: اے لوگو! تم کسی بہرے یا غیر موجود (مبعود) کو نہیں پکار رہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابوموسیٰ! (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) اے عبداللہ بن قیس! کیا میں تمہاری رہنمائی جنت کے خزانے کی طرف نہ کروں؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں، یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (وہ یہ کلمہ ہے) «لا حول ولا قوة الا بالله»۔
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ” تم کسی بہرے یا غیر موجود کو نہیں پکار رہے ہو “ لفظی طور پر اس بات کی اطلاع ہے، لیکن اس سے مراد دعا کرتے ہوئے آواز بلند کرنے سے منع کرنا ہے۔
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ” تم کسی بہرے یا غیر موجود کو نہیں پکار رہے ہو “ لفظی طور پر اس بات کی اطلاع ہے، لیکن اس سے مراد دعا کرتے ہوئے آواز بلند کرنے سے منع کرنا ہے۔