کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: قرآن کی تلاوت کا بیان - اس خبر کا ذکر کہ آدمی کے لیے مستحب ہے کہ وہ اپنے اسباب میں معوذتین کی قراءت کرے
حدیث نمبر: 797
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، قَالَ : قُلْتُ لأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ : إِنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ لا يَكْتُبُ فِي مُصْحَفِهِ الْمُعَوِّذَتَيْنِ ، فَقَالَ : قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " قَالَ لِي جِبْرِيلُ : قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ سورة الفلق آية 1 فَقُلْتُهَا ، وَقَالَ لِي : قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ سورة الناس آية 1 فَقُلْتُهَا " . فَنَحْنُ نَقُولُ مَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
زر بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے کہا: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے مصحف میں معوذتین تحریر نہیں کرتے، تو سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے یہ فرمایا تھا: جبرائیل نے مجھ سے کہا:۔ «قل اعوذ برب الفلق» نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: میں نے اسے پڑھا، تو پھر انہوں نے مجھ سے کہا: «قل اعوذ برب الناس» نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو میں نے اسے پڑھا۔ (سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں) ہم وہ کہتے ہیں: جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا ہے۔