کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: قرآن کی تلاوت کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ سورہ اخلاص سے محبت اور اس کی باقاعدہ قراءت آدمی کو جنت میں داخل کرتی ہے
حدیث نمبر: 794
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الزُّبَيْرِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَجُلا كَانَ يَلْزَمُ قِرَاءَةَ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ سورة الإخلاص آية 1 فِي الصَّلاةِ مَعَ كُلِّ سُورَةٍ ، وَهُوَ يَؤُمُّ بِأَصْحَابِهِ ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فِيهِ ، فَقَالَ : إِنِّي أُحِبُّهَا ، قَالَ : " حُبُّهَا أَدْخَلَكَ الْجَنَّةَ " .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص باقاعدگی کے ساتھ نماز میں ہر سورۃ کے ساتھ سورۃ اخلاص کی تلاوت کیا کرتا تھا وہ شخص اپنے ساتھیوں کی امامت بھی کرتا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے اس بارے میں دریافت کیا، تو اس نے عرض کی: میں اس سورہ سے محبت کرتا ہوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا اس سورۃ سے محبت کرنا تمہیں جنت میں داخل کر دے گا۔