کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: قرآن کی تلاوت کا بیان - اس بات کا ذکر کہ سورہ تبارک الذی بیدہ الملک پڑھنے والے کے لیے اس کی قراءت کا ثواب استغفار ہے
حدیث نمبر: 788
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، حَدَّثَنِي قَتَادَةُ ، عَنْ عَبَّاسٍ الْجُشَمِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " سُورَةٌ فِي الْقُرْآنِ ، ثَلاثُونَ آيَةً ، تَسْتَغْفِرُ لِصَاحِبِهَا حَتَّى يُغْفَرَ لَهُ تَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ سورة الملك آية 1 " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” قرآن میں ایک سورۃ ہے، جس کی تیس آیات ہیں۔ یہ اپنے پڑھنے والے کے لئے دعائے مغفرت کرتی رہے گی، یہاں تک کہ اس شخص کی مغفرت ہو جائے گی۔ (وہ سورۃ یہ ہے)۔ «تَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ»۔