کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: قرآن کی تلاوت کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ جنت میں قاری کا آخری درجہ اس آخری آیت کے پاس ہوگا جو اس نے دنیا میں پڑھی
حدیث نمبر: 766
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ الْكَلاعِيُّ ، بِحِمْصَ ، حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنِ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يُقَالُ لِصَاحِبِ الْقُرْآنِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ : اقْرَأْ وَارْقَ وَرَتِّلْ كَمَا كُنْتَ تُرَتِّلُ فِي دَارِ الدُّنْيَا ، فَإِنَّ مَنْزِلَتَكَ عِنْدَ آخِرِ آيَةٍ كُنْتَ تَقْرَؤُهَا " .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ، روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” قرآن کے حافظ سے قیامت کے دن یہ کہا: جائے گا: تم تلاوت کرنا شروع کرو اور (جنت کے درجات پر) چڑھنا شروع کرو اور تم اسی طرح ٹھہر، ٹھہر کر تلاوت کرو جس طرح تم دنیا میں ٹھہر، ٹھہر کر تلاوت کرتے تھے، تمہارا مقام اس آخری آیت کے پاس ہو گا، جس کی تم تلاوت کرو گے ۔“