کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: قرآن کی تلاوت کا بیان - اس بات کا بیان کہ آدمی کا اپنے اور اپنے نفس کے درمیان قرآن پڑھنا اس سے بہتر ہے کہ وہ اسے ایسی آواز میں پڑھے کہ اس کی آواز سنائی دے
حدیث نمبر: 734
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ بَحِيرِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " الْجَاهِرُ بِالْقُرْآنِ كَالْجَاهِرِ بِالصَّدَقَةِ ، وَالْمُسِرُّ بِالْقُرْآنِ كَالْمُسِرِّ بِالصَّدَقَةِ " .
سیدنا عقبہ بن عامر رضی الله عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” بلند آواز میں قرآن کی تلاوت کرنے والا، ظاہر کر کے صدقہ کرنے والے کی مانند ہے اور پست آواز میں قرآءت کرنے والا پوشیدہ کر کے صدقہ کرنے والے کی مانند ہے ۔“