کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: فقر، زہد اور قناعت کا بیان - اس بات سے منع کرنے کا ذکر کہ جائیدادیں بنائی جائیں کیونکہ ان کا بنانا دنیا کی طرف رغبت دلاتا ہے، سوائے اس کے جسے اللہ جل وعلا محفوظ رکھے
حدیث نمبر: 710
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَازِمٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ شِمْرِ بْنِ عَطِيَّةَ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ سَعْدِ بْنِ الأَخْرَمِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا تَتَّخِذُوا الضَّيْعَةَ ، فَتَرْغَبُوا فِي الدُّنْيَا " قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : وَبِالْمَدِينَةِ وَمَا بِالْمَدِينَةِ ، وَبِرَاذَانَ وَمَا بِرَاذَانَ .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” زیادہ ساز و سامان نہ بناؤ، تم دنیا کی طرف راغب ہو جاؤ گے ۔“ سیدنا عبداللہ فرماتے ہیں جو کچھ ” مدینہ “ میں ہے وہ مدینے میں ہے اور جو کچھ ” رازان “ میں ہے۔ وہ ” رازان “ میں ہے۔