کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: فقر، زہد اور قناعت کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ اللہ نے ابن آدم کے کھانے کے پیچھے لگنے والے کو دنیا کے لیے مثال بنایا
حدیث نمبر: 702
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ بِسْطَامٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو حُذَيْفَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عُتَيٍّ ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِنَّ مَطْعَمَ ابْنِ آدَمَ ضُرِبَ لِلدُّنْيَا مَثَلا بِمَا خَرَجَ مِنِ ابْنِ آدَمَ ، وَإِنْ قَزَّحَهُ ، وَمَلَّحَهُ ، فَانْظُرْ مَا يَصِيرُ إِلَيْهِ " .
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” ابن آدم نے جو کچھ کھایا ہے، اس کے ذریعے دنیا کی مثال بیان کی جا سکتی ہے، جو ابن آدم کے جسم سے نکلتا ہے۔ وہ اگرچہ اس میں مصالحہ ڈالتا ہے اور نمک ڈالتا ہے لیکن تم اس بات کا جائزہ لو (کہ آدمی کے پیٹ میں رہ کر) وہ کیا بن جاتا ہے ۔“