کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: فقر، زہد اور قناعت کا بیان - اس ممانعت کا ذکر کہ آدمی اس دنیا میں عورتوں اور نعمتوں کے ملنے پر مغرور نہ ہو
حدیث نمبر: 692
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذِ بْنِ مُعَاذٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ أَنَّهُ حَدَّثَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ : " قُمْتُ عَلَى بَابِ الْجَنَّةِ ، فَإِذَا عَامَّةُ مَنْ دَخَلَهَا الْمَسَاكِينُ ، وَإِذَا أَصْحَابُ الْجَدِّ مَحْبُوسُونَ ، وَأَصْحَابُ النَّارِ قَدْ أُمِرَ بِهِمْ إِلَى النَّارِ ، وَنَظَرْتُ إِلَى النَّارِ ، فَإِذَا عَامَّةُ مَنْ دَخَلَهَا النِّسَاءُ " ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : قَرَنَ عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بِأُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، سَعِيدَ بْنَ زَيْدٍ فِي هَذَا الْخَبَرِ الْمُعْتَمِرُ : مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ .
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ” میں جنت کے دروازے پر کھڑا ہوا تھا اس میں داخل ہونے والے زیادہ تر لوگ غریب لوگ تھے اور خوشحال لوگوں کو وہاں روک لیا گیا تھا، اور جب اہل جہنم کو جہنم میں جانے کا حکم ہوا اور میں نے جہنم کا جائزہ لیا، تو اس میں داخل ہونے والی اکثر خواتین تھیں ۔“ امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: عمران بن موسیٰ نامی راوی نے اس روایت میں سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کے ساتھ سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ کو بھی ملا دیا ہے۔
یہاں معتمر نامی راوی سے مراد معتمر بن سلیمان ہے۔
یہاں معتمر نامی راوی سے مراد معتمر بن سلیمان ہے۔