کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: فقر، زہد اور قناعت کا بیان - اس خبر کا ذکر کہ اس فانی دنیا کے اسباب پر تبدیلی اور انتقال ہر حال کے بعد حال پر ہوتا ہے
حدیث نمبر: 689
أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْوَزِيرُ بْنُ صُبَيْحٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مَيْسَرَةَ ، عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قَوْلِهِ : كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ سورة الرحمن آية 29 ، قَالَ : " مِنْ شَأْنِهِ أَنْ يَغْفِرَ ذَنْبًا ، وَيُفَرِّجَ كَرْبًا ، وَيَرْفَعُ قَوْمًا ، وَيَضَعُ آخَرِينَ " .
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےاللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں یہ بات بیان کی ہے۔ (ارشاد باری تعالیٰ ہے) ” ہر روز اس کی نئی شان ہوتی ہے ۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں اس کی شان میں یہ بات شامل ہے کہ وہ گناہ کی مغفرت کر دیتا ہے، پریشانی کو ختم کر دیتا ہے۔ ایک قوم کو سر بلندی نصیب کرتا ہے اور دوسروں کو پست کر دیتا ہے۔