کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: فقر، زہد اور قناعت کا بیان - اصحاب صفہ کی حالت کے بارے میں خبر کا ذکر
حدیث نمبر: 682
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَوْنٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَمَّارٍ الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ ، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا الْفُضَيْلُ بْنُ غَزْوَانَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : " رَأَيْتُ سَبْعِينَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الصُّفَّةِ ، مَا عَلَى أَحَدٍ مِنْهُمْ رِدَاءٌ إِلا إِزَارٌ ، أَوْ كِسَاءٌ ، مُتَوَشِّحًا بِهِ قَدْ عَقَدَهُ خَلْفَهُ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ستر اصحاب کو صفہ میں دیکھا ہے ان میں سے کسی ایک کے پاس بھی چادر نہیں ہوتی تھی صرف چھوٹا تہبند ہوتا تھا یا ایک چادر ہوتی تھی جسے وہ توشیح کے طور پر لپیٹ لیتا تھا، اور اپنے پیچھے باندھ لیتا تھا۔