کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: فقر، زہد اور قناعت کا بیان - اللہ جل وعلا کے فضل کا ذکر کہ مہاجر فقراء کو ان کے مالداروں سے پہلے ایک مقررہ مدت کے ساتھ جنت میں داخل کیا جائے گا
حدیث نمبر: 677
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : بَيْنَا أَنَا جَالِسٌ فِي الْمَسْجِدِ ، وَحَلْقَةُ مِنْ فُقَرَاءِ الْمُهَاجِرِينَ وَسَطَ الْمَسْجِدِ جُلُوسٌ ، فَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَسْجِدَ نِصْفَ النَّهَارِ ، فَانْطَلَقَ إِلَيْهِمْ ، فَجَلَسَ مَعَهُمْ ، فَلَمَّا رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، جَلَسَ إِلَيْهِمْ ، قُمْتُ إِلَيْهِ ، فَأَدْرَكْتُ مِنْ حَدِيثِهِ وَهُوَ يَقُولُ : " بَشِّرْ فُقَرَاءَ الْمُهَاجِرِينَ أَنَّهُمْ لَيَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ قَبْلَ الأَغْنِيَاءِ بِأَرْبَعِينَ عَامًا " .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں مسجد میں بیٹھا ہوا تھا۔ غریب مہاجرین کا ایک حلقہ بنا ہوا تھا وہ لوگ مسجد کے درمیان میں بیٹھے ہوئے تھے۔ اس دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تشریف لائے یہ دوپہر کے وقت کی بات ہے، آپ ان لوگوں کے پاس تشریف لے گئے اور ان کے ساتھ بیٹھ گئے جب میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ ان کے ساتھ بیٹھ گئے ہیں، تو میں اٹھ کے آپ کے پاس آیا، تو میں نے آپ کی گفتگو کا یہ حصہ پایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرما رہے تھے: ” غریب مہاجرین کو یہ خوشخبری دیدو کہ وہ لوگ خوشحال لوگوں سے چالیس سال پہلے جنت میں داخل ہوں گے ۔“