کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: فقر، زہد اور قناعت کا بیان - اس خبر کا ذکر کہ آدمی پر لازم ہے کہ وہ اپنی غذا میں فضول سے بچے تاکہ آخرت میں حرام کھانے والوں کی سزا سے نجات پائے
حدیث نمبر: 674
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ جَابِرٍ ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ : أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَا مِنْ وِعَاءٍ مَلأَ ابْنُ آدَمَ وِعَاءً شَرًّا مِنْ بَطْنٍ ، حَسْبُ ابْنِ آدَمَ أُكُلاتٌ يُقِمْنَ صُلْبَهُ ، فَإِنْ كَانَ لا بُدَّ ، فَثُلُثٌ لِطَعَامِهِ ، وَثُلُثٌ لِشَرَابِهِ ، وَثُلُثٌ لِنَفَسِهِ " .
سیدنا مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” آدم کا بیٹا پیٹ سے زیادہ برے اور کسی برتن کو نہیں بھرتا ہے۔ آدم کے بیٹے کے لئے چند لقمے کافی ہیں جو اس کی پشت کو سیدھا رکھیں اگر وہ نہیں مانتا، تو پھر اسے (اپنے پیٹ کا) ایک تہائی حصہ کھانے کے لئے، ایک تہائی حصہ پینے کے لئے اور ایک تہائی حصہ سانس لینے کے لئے رکھنا چاہئے ۔“