کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: فقر، زہد اور قناعت کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ فضول چیزوں کو ترک کرنا چاہیے جو دنیا کی یاد دلاتی ہیں اور لوگوں کو اس کی طرف راغب کرتی ہیں
حدیث نمبر: 672
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ ، عَنْ عَزْرَةَ هُوَ ابْنُ سَعْدٍ الأَعْوَرُ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِمْيَرِيِّ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ هِشَامٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كَانَ لَنَا قِرَامٌ فِيهِ تَمَاثِيلُ ، فَعُلِّقَتْ عَلَى بَابِي ، فَرَأَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَلِكَ ، فقَالَ : " انْزِعِيهِ ، فَإِنَّهُ يُذَكِّرُنِي الدُّنْيَا " .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میرے پاس ایک پردہ تھا جس میں تصویریں بنی ہوئی تھیں وہ میں نے دروازے پر لٹکا دیا جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دیکھا، تو ارشاد فرمایا: اسے اتار لو، کیونکہ یہ مجھے دنیا کی یاد دلاتا ہے ۔“