کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: خوف اور تقویٰ کا بیان - اس بات کا ذکر کہ جب بارش سے پہلے ہوائیں چلتی تھیں تو مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر کیا علامات نظر آتی تھیں
حدیث نمبر: 664
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّامِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْمَقَابِرِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي حُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا هَبَّتِ الرِّيحُ عُرِفَ ذَلِكَ فِي وَجْهِهِ " .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب تیز ہوا چلتی تھی، تو اس کی وجہ سے پریشانی کا اثر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر پتہ چل جاتا تھا۔ تاکہ آدمی اس حوالے سے خود پسندی کا شکار نہ ہو اگرچہ وہ شخص اپنی ذات کے اعتبار سے فضیلت والا ہو اور اپنے دین کے اعتبار سے پرہیزگار ہو۔