کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: خوف اور تقویٰ کا بیان - اس خبر کا ذکر کہ طاعتوں پر بھروسہ نہ کیا جائے چاہے آدمی ان کے لانے میں کتنا ہی مجاہدہ کرے
حدیث نمبر: 657
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ ، حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْجُعْفِيُّ ، عَنْ فُضَيْلِ بْنِ عِيَاضٍ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَوْ يُؤَاخِذُنِي اللَّهُ ، وَابْنَ مَرْيَمَ ، بِمَا جَنَتْ هَاتَانِ يَعْنِي الإِبْهَامَ وَالَّتِي تَلِيهَا ، لَعَذَّبَنَا ثُمَّ لَمْ يَظْلِمْنَا شَيْئًا " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” اگراللہ تعالیٰ میرا اور ابن مریم کا، ان دونوں (انگلیوں) کے قصور کی وجہ سے مواخذہ کرے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انگوٹھے اور اس کے ساتھ والی انگلی کی طرف اشارہ کر کے یہ فرمایا) اور وہ ہمیں عذاب دے، تو وہ ہمارے ساتھ کوئی زیادتی نہیں کرے گا ۔“