کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: اللہ پر حسن ظن کا بیان - مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی ترغیب کا ذکر کہ وہ اپنے معبود اللہ جل وعلا پر حسن ظن رکھیں
حدیث نمبر: 638
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ قَبْلَ مَوْتِهِ بِثَلاثٍ : " لا يَمُوتَنَّ أَحَدُكُمْ إِلا وَهُوَ يُحْسِنُ الظَّنَّ بِاللَّهِ جَلَّ وَعَلا " .
سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ کے وصال سے تین دن پہلے یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ” کوئی بھی شخص ہرگز فوت نہ ہو، مگر یہ کہ وہاللہ تعالیٰ کے بارے میں اچھا گمان رکھتا ہو۔ (یعنی تم میں سے ہر شخص کو مرتے وقتاللہ تعالیٰ کے بارے میں اچھا گمان رکھنا چاہئے) “