کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: اللہ پر حسن ظن کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ مسلمان کو اپنے معبود پر حسن ظن رکھنا چاہیے اور طاعت میں کمی نہ کرنی چاہیے
حدیث نمبر: 636
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْعَبْدِيُّ ، أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ قَبْلَ مَوْتِهِ بِثَلاثٍ : " لا يَمُوتَنَّ أَحَدُكُمْ إِلا وَهُوَ يُحْسِنُ بِاللَّهِ الظَّنَّ " .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ کے وصال سے تین دن پہلے یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ” تم میں سے کوئی بھی شخص ہرگز فوت نہ ہو، مگر یہ کہ وہاللہ تعالیٰ کے بارے میں اچھا گمان رکھتا ہو ۔“ (یعنی تم میں سے ہر ایک شخص کو مرتے وقتاللہ تعالیٰ کے بارے میں اچھا گمان رکھنا چاہئے)۔