کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: توبہ کا بیان - اللہ جل وعلا کے فضل کا ذکر کہ اگر مسلمان توبہ کرتے ہوئے دنیا سے رخصت ہو تو اسے قیامت کے دن جنت میں داخل کیا جاتا ہے جبکہ اس کی جگہ یہودی یا نصرانی کو جہنم میں ڈالا جاتا ہے
حدیث نمبر: 630
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، أَنَّ عَوْنَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، وَسَعِيدَ بْنَ أَبِي بُرْدَةَ ، حدثاه أنهما سمعا أبا بردة ، يُحَدِّثُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لا يَمُوتُ رَجُلٌ مُسْلِمٌ إِلا أَدْخَلَ اللَّهُ مَكَانَهُ النَّارَ يَهُودِيًّا أَوْ نَصْرَانِيًّا " ، قَالَ : فَاسْتَحْلَفَهُ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بِاللَّهِ الَّذِي لا إِلَهَ إِلا هُوَ ثَلاثَ مَرَّاتٍ ، أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ فَحَلَفَ ، فَلَمْ يُحَدِّثْنِي سَعِيدٌ أَنَّهُ اسْتَحْلَفَهُ ، وَلَمْ يُنْكِرْ عَلَى عَوْنٍ قَوْلَهُ .
عون بن عبداللہ اور سعید بن ابوبردہ بیان کرتے ہیں: ان دونوں حضرات نے ابوبردہ کو عمر بن عبدالعزیز کو اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان بیان کرتے ہوئے سنا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” جو بھی مسلمان فوت ہوتا ہے، تواللہ تعالیٰ اس کی جگہ کسی یہودی یا عیسائی کو جہنم میں داخل کر دیتا ہے ۔“
راوی بیان کرتے ہیں: عمر بن عبدالعزیز نے ان سے اس اللہ کے نام کی قسم لی جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے۔ انہوں نے تین مرتبہ ان سے یہ قسم لی کہ ان کے والد نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ حدیث بیان کی تھی، تو انہوں نے یہ قسم اٹھا لی۔ سعید نامی راوی نے مجھے یہ حدیث بیان نہیں کی ہے کہ انہوں نے ان سے قسم لی تھی، تاہم انہوں نے عون کے بیان کا انکار بھی نہیں کیا۔