کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: توبہ کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ اللہ جل وعلا توبہ کرنے والے کے گناہ معاف کرتا ہے جب وہ رجوع کرتا ہے، بشرطیکہ اس کے اور اللہ کے درمیان شرک کی وجہ سے پردہ نہ پڑے، ہم اس سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں
حدیث نمبر: 626
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ عُتْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ ثَوْبَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ سَلْمَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو ذَرٍّ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ لِعَبْدِهِ مَا لَمْ يَقَعِ الْحِجَابُ " قِيلَ : وَمَا يَقَعُ الْحِجَابُ ؟ قَالَ : " أَنْ تَمُوتَ النَّفْسُ وَهِيَ مُشْرِكَةٌ " .
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” بیشکاللہ تعالیٰ اپنے بندے کی مغفرت کرتا رہتا ہے، جب تک حجاب واقع نہیں ہوتا دریافت کیا گیا: حجاب واقع ہونے سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ کہ آدمی ایسی حالت میں مرے کہ وہ مشرک ہو ۔“