کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: توبہ کا بیان - اللہ جل وعلا کی مغفرت کا ذکر جو توبہ کرنے والے اور استغفار کرنے والے کے گناہوں کے لیے ہوتی ہے چاہے اس کا استغفار نماز سے پہلے نہ ہو
حدیث نمبر: 624
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ بِمَنْبِجَ ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ بِطَرَسُوسَ ، فِي آخَرِينَ ، قَالا : حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ يَحْيَى الْبَلْخِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ وَائِلِ بْنِ دَاوُدَ ، عَنِ ابْنِهِ بَكْرِ بْنِ وَائِلٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، أَوْ سَعِيدٍ ، أَوْ كِلاهُمَا ، شَكَّ حَامِدٌ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ لَهَا : " يَا عَائِشَةُ ، إِنْ كُنْتِ أَلْمَمْتِ بِذَنْبٍ ، فَاسْتَغْفِرِي اللَّهَ وَتُوبِي ، فَإِنَّ الْعَبْدَ إِذَا أَذْنَبَ ، ثُمَّ اسْتَغْفَرَ اللَّهَ ، غَفَرَ اللَّهُ لَهُ " مَا رَوَى وَائِلٌ ، عَنِ ابْنِهِ إِلا ثَلاثَةَ أَحَادِيثَ ، قَالَهُ الشَّيْخُ .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اے عائشہ! اگر تم نے گناہ کا ارادہ کیا تھا، تو تماللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرو اور توبہ کرو، کیونکہ بندہ جب گناہ کا ارتکاب کرتا ہے اور پھر وہاللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہے، تواللہ تعالیٰ اس کی مغفرت کر دیتا ہے۔
وائل نے اپنے صاحبزادے کے حوالے سے صرف تین روایات ذکر کی ہیں۔ یہ بات شیخ نے بیان کی ہے۔
وائل نے اپنے صاحبزادے کے حوالے سے صرف تین روایات ذکر کی ہیں۔ یہ بات شیخ نے بیان کی ہے۔