کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: توبہ کا بیان - اللہ جل وعلا کی مغفرت کا ذکر جو توبہ کرنے والے اور اپنے گناہ کے لیے استغفار کرنے والے کو ملتی ہے اگر اس کے استغفار کے بعد وہ نماز پڑھے
حدیث نمبر: 623
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ أَسْمَاءَ بْنِ الْحَكَمِ الْفَزَارِيِّ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ : كُنْتُ إِذَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدِيثًا يَنْفَعُنِي اللَّهُ بِمَا شَاءَ أَنْ يَنْفَعَنِي ، حَتَّى حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ ، وَكَانَ إِذَا حَدَّثَنِي عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْضُ أَصْحَابِهِ اسْتَحْلَفْتُهُ ، فَإِنْ حَلَفَ ، صَدَّقْتُهُ ، وَإِنَّهُ حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ ، وَصَدَّقَ أَبُو بَكْرٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ قَالَ : " مَا مِنْ عَبْدٍ يُذْنِبُ ذَنْبًا ثُمَّ يَتَوَضَّأُ ، ثُمَّ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ ، ثُمَّ يَسْتَغْفِرُ اللَّهَ لِذَلِكَ الذَّنْبِ ، إِلا غَفَرَ اللَّهُ لَهُ " .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی کوئی بات سنتا تھا، تواللہ تعالیٰ کو جو منظور ہوتا تھا وہ اس کے ذریعے مجھے نفع عطا کر دیتا تھا، یہاں تک کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے مجھے حدیث بیان کی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے کوئی شخص جب بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے کوئی حدیث میرے سامنے بیان کرتا تھا، تو میں اس سے حلف لیا کرتا تھا اگر وہ حلف اٹھا لیتا، تو میں اس کی بات کی تصدیق کرتا تھا۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے مجھے حدیث بیان کی اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے سچ بیان کیا۔ انہوں نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ” جو بھی بندہ کسی گناہ کا ارتکاب کرے اور پھر وہ وضو کر کے دو رکعت نماز ادا کر لے اور پھر اس گناہ کی مغفرتاللہ تعالیٰ سے طلب کرے، تواللہ تعالیٰ اس کو مغفرت عطا کر دیتا ہے ۔“