کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: توبہ کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ آدمی کی گناہ کے بعد ہر وقت توبہ اسے گناہ پر اصرار کے دائرے سے نکال دیتی ہے
حدیث نمبر: 622
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّبَّاحِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا هَمَّامٌ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَنَّ رَجُلا أَذْنَبَ ذَنْبًا ، فقَالَ : أَيْ رَبِّ ، أَذْنَبْتُ ذَنْبًا أَوْ قَالَ : عَمِلْتُ عَمَلا فَاغْفِرْ لِي ، فقَالَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى : " عَبْدِي عَمِلَ ذَنْبًا فَعَلِمَ أَنَّ لَهُ رَبًّا يَغْفِرُ الذَّنْبَ ، وَيَأْخُذُ بِهِ ، قَدْ غَفَرْتُ لِعَبْدِي ، ثُمَّ أَذْنَبَ ذَنْبًا آخَرَ أَوْ قَالَ : عَمِلَ ذَنْبًا آخَرَ ، قَالَ : رَبِّ إِنِّي عَمِلْتُ ذَنْبًا فَاغْفِرْ لِي ، فقَالَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى : عَلِمَ عَبْدِي أَنَّ لَهُ رَبًّا يَغْفِرُ الذَّنْبَ وَيَأْخُذُ بِهِ قَدْ غَفَرْتُ لِعَبْدِي ، ثُمَّ عَمِلَ ذَنْبًا آخَرَ أَوْ أَذْنَبَ ذَنْبًا آخَرَ ، فقَالَ : رَبِّ إِنِّي عَمِلْتُ ذَنْبًا فَاغْفِرْ لِي ، فقَالَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى : عَلِمَ عَبْدِي أَنَّ لَهُ رَبًّا يَغْفِرُ الذَّنْبَ وَيَأْخُذُ بِهِ ، أُشْهِدُكُمْ أَنِّي قَدْ غَفَرْتُ لِعَبْدِي فَلْيَعْمَلْ مَا شَاءَ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” ایک شخص نے گناہ کا ارتکاب کیا پھر وہ بولا: اے میرے پروردگار! میں نے گناہ کا ارتکاب کیا ہے۔ (راوی کو شک ہے کہ شاید یہ الفاظ ہیں:) میں نے ایک عمل کیا ہے، تو میری مغفرت کر دے، تواللہ تعالیٰ نے فرمایا: میرے بندے نے گناہ کا ارتکاب کیا وہ یہ بات جانتا ہے کہ اس کا ایک پروردگار ہے، جو گناہوں کی مغفرت کر سکتا ہے اور اس پر گرفت بھی کر سکتا ہے، تو میں نے اپنے بندے کی مغفرت کر دی پھر اس شخص نے دوسرے گناہ کا ارتکاب کیا۔ (راوی کو شک ہے کہ شاید یہ الفاظ ہیں:) اس نے دوسرا گناہ کیا، تو اس نے عرض کی: اے میرے پروردگار! میں نے گناہ کا ارتکاب کیا ہے، تو میری مغفرت کر دے، تواللہ تعالیٰ نے فرمایا: یہ میرا بندہ یہ بات جانتا ہے کہ اس کا ایک پروردگار ہے، جو گناہوں کی مغفرت کر سکتا ہے اور اس پر گرفت بھی کر سکتا ہے، تو میں نے اپنے بندے کی مغفرت کر دی پھر اس شخص نے دوبارہ اس گناہ کا ارتکاب کیا۔ (راوی کو شک ہے کہ شاید یہ الفاظ ہیں:) کسی اور گناہ کا ارتکاب کیا پھر اس نے عرض کی: اے میرے پروردگار! میں نے گناہ کا ارتکاب کیا ہے، تو میری مغفرت کر دے، تواللہ تعالیٰ نے فرمایا: میرا بندہ جانتا ہے کہ اس کا ایک پروردگار ہے، جو گناہوں کی مغفرت بھی کر سکتا ہے اور اس پر گرفت بھی کر سکتا ہے۔ اے فرشتوں! میں تمہیں گواہ بنا رہا ہوں کہ میں نے اپنے بندے کی مغفرت کر دی ہے اب وہ جو چاہے عمل کرے ۔“