کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: فصل چھینکنے والے کی دعا - اس بیان کا ذکر کہ نزلہ زدہ شخص کو پہلی چھینک پر دعا دینی چاہیے، پھر اس کے بعد اسے معاف کیا جاتا ہے
حدیث نمبر: 603
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي إِيَاسُ بْنُ سَلَمَةَ بْنِ الأَكْوَعِ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، قَالَ : كُنْتُ قَاعِدًا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَطَسَ رَجُلٌ ، فقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يَرْحَمُكَ اللَّهُ " ثُمَّ عَطَسَ أُخْرَى ، فقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الرَّجُلُ مَزْكُومٌ " .
ایاس بن سلمہ بن اکوع بیان کرتے ہیں: مجھے میرے والد نے یہ حدیث بیان کی ہے۔ ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا۔ ایک شخص کو چھینک آئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے “ پھر اسے دوسری مرتبہ چھینک آئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” اس شخص کو زکام ہے ۔“