کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: راستے پر بیٹھنے کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ جو خصوصیات اس شخص کو اختیار کرنی چاہئیں جو مسلمانوں کے راستے پر بیٹھتا ہے
حدیث نمبر: 597
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُبَارَكِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعِجْلِيُّ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، قَالَ : مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى مَجْلِسِ الأَنْصَارِ ، فقَالَ : " إِنْ أَبَيْتُمْ إِلا أَنْ تَجْلِسُوا ، فَاهْدُوا السَّبِيلَ ، وَرُدُّوا السَّلامَ ، وَأَغِيثُوا الْمَلْهُوفَ " .
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انصار کی ایک محفل کے پاس سے گزرے، تو ارشاد فرمایا: ” اگر تم بیٹھنے پر اصرار کرتے ہو، تو راستے کی طرف رہنمائی کرو اور سلام کا جواب دو اور ضرورت مند کی مدد کرو ۔“