کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: دوستی اور بیٹھک (ہم نشینی) کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ لوگوں کا اپنی مجلس سے اللہ کا ذکر اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود کے بغیر الگ ہونا قیامت کے دن ان کے لیے حسرت کا باعث ہوگا
حدیث نمبر: 590
أَخْبَرَنَا أَبُو عُمَارَةَ أَحْمَدُ بْنُ عُمَارَةَ الْحَافِظُ ، بِالْكَرْجِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِصَامِ بْنِ عَبْدِ الْمَجِيدِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُهَيْلٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا اجْتَمَعَ قَوْمٌ فِي مَجْلِسٍ ، فَتَفَرَّقُوا مِنْ غَيْرِ ذِكْرِ اللَّهِ ، وَالصَّلاةِ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، إِلا كَانَ عَلَيْهِمْ حَسْرَةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” جب کچھ لوگ کسی محفل میں اکٹھے ہوتے ہیں، پھر اس محفل میںاللہ تعالیٰ کا ذکر کئے بغیر اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجے بغیر جدا ہو جاتے ہیں، تو یہ چیز قیامت کے دن ان کے لئے حسرت کا باعث ہو گی ۔“