کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: دوستی اور بیٹھک (ہم نشینی) کا بیان - مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس تمثیل کا ذکر کہ صالح ساتھی عطار کی مانند ہے کہ اس کی صحبت سے خوشبو لگتی ہے چاہے اس سے کچھ حاصل نہ ہو
حدیث نمبر: 579
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ بُرَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَثَلُ الْجَلِيسِ الصَّالِحِ مَثَلُ الْعَطَّارِ ، إِنْ لَمْ يُصِبْكَ مِنْهُ ، أَصَابَكَ رِيحُهُ ، وَمَثَلُ الْجَلِيسِ السُّوءِ مَثَلُ الْقَيْنِ ، إِنْ لَمْ يُحْرِقْكَ بِشَرَرِهِ ، عَلِقَ بِكَ مِنْ رِيحِهِ " .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ، روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” نیک ہم نشین کی مثال عطار کی مانند ہے اگر تم اس سے کچھ خریدتے نہیں ہو، تو بھی اس کی خوشبو تم تک پہنچ جائے گی اور برے ہم نشین کی مثال لوہار کی طرح ہے اگر وہ اپنے شرارے کے ذریعے تمہیں جلاتا نہیں ہے، تو بھی اس کی بدبو تم تک پہنچے گی ۔“