کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: دوستی اور بیٹھک (ہم نشینی) کا بیان - اللہ جل وعلا کی محبت کا واجب ہونا اس شخص کے لیے جو اپنے مسلم بھائی سے اس کے لیے ملاقات کرتا ہے
حدیث نمبر: 576
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ صَالِحٍ الْيَشْكُرِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَنَّ رَجُلا زَارَ أَخًا لَهُ فِي قَرْيَةٍ أُخْرَى ، فَأَرْسَلَ اللَّهُ عَلَى مَدْرَجَتِهِ مَلَكًا ، فَلَمَّا أَتَى عَلَيْهِ ، قَالَ : أَيْنَ تُرِيدُ ؟ قَالَ : أَزُورُ أَخًا لِي فِي هَذِهِ الْقَرْيَةِ ، فقَالَ : هَلْ لَهُ عَلَيْكَ مِنْ نِعْمَةٍ تَرُبُّهَا ؟ قَالَ : لا ، إِلا أَنِّي أُحِبُّهُ فِي اللَّهِ ، قَالَ : فَإِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكَ ، إِنَّ اللَّهَ قَدْ أَحَبَّكَ كَمَا أَحْبَبْتَهُ فِيهِ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” ایک شخص اپنے بھائی سے ملنے کے لئے دوسری بستی میں گیا۔اللہ تعالیٰ نے اس کے راستے میں ایک فرشتے کو تعینات کر دیا۔ جب وہ شخص اس فرشتے کے پاس آیا، تو اس فرشتے نے دریافت کیا: تم کہاں جا رہے ہو؟ اس نے جواب دیا: میں اس بستی میں اپنے بھائی سے ملنے کے لئے جا رہا ہوں۔ فرشتے نے دریافت کیا: کیا اس نے تمہارے ساتھ کوئی اچھائی کی تھی جس کا تم بدلہ دے رہے ہو؟ اس شخص نے جواب دیا: جی نہیں! میںاللہ تعالیٰ کی خاطر اس سے محبت رکھتا ہوں، تو فرشتے نے کہا: میںاللہ تعالیٰ کی طرف سے پیغام رساں کے طور پر تمہارے پاس آیا ہوں۔اللہ تعالیٰ تم سے اسی طرح محبت رکھتا ہے، جس طرح تماللہ تعالیٰ کی وجہ سے اس شخص سے محبت رکھتے ہو ۔“
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب البر والإحسان / حدیث: 576
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م، انظر الحديث (571). تنبيه!! رقم (571) = (572) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح، يزيد بن صالح اليشكري ذكره المؤلف في "الثقات" 9/ 275، وروى عن جمع، وترجم له ابن أبي حاتم 9/ 272، ونقل عن أبيه أنه مجهول. قلت: هو متابع، ومن فوقه من رجال الصحيح. وقد أورده المؤلف برقم (572) من طريق عبد الأعلى بن حماد، عن حماد بن سلمة، بهذا الإسناد.
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 575»