کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: دوستی اور بیٹھک (ہم نشینی) کا بیان - اللہ جل وعلا کی طرف سے ایک دوسرے سے اللہ کے لیے محبت کرنے والوں کی محبت کے اثبات کا ذکر
حدیث نمبر: 572
أَخْبَرَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ خَلَفٍ الدُّورِيُّ ، بِبَغْدَادَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَنَّ رَجُلا زَارَ أَخًا لَهُ فِي قَرْيَةٍ أُخْرَى ، قَالَ : فَأَرْصَدَ اللَّهُ لَهُ عَلَى مَدْرَجَتِهِ مَلَكًا ، فَلَمَّا أَتَى عَلَيْهِ ، قَالَ : أَيْنَ تُرِيدُ ؟ قَالَ : أُرِيدُ أَخًا لِي فِي هَذِهِ الْقَرْيَةِ ، فقَالَ لَهُ : هَلْ لَهُ عَلَيْكَ مِنْ نِعْمَةٍ تَرُبُّهَا ؟ قَالَ : لا ، غَيْرَ أَنِّي أُحِبُّهُ فِي اللَّهِ ، قَالَ : فَإِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكَ ، إِنَّ اللَّهَ جَلَّ وَعَلا قَدْ أَحَبَّكَ كَمَا أَحْبَبْتَهُ فِيهِ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” ایک شخص اپنے بھائی سے ملنے کے لئے دوسری بستی میں گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:اللہ تعالیٰ نے اس کے راستے میں ایک فرشتے کو متعین کیا۔ جب وہ شخص اس فرشتے کے پاس پہنچا، تو فرشتے نے دریافت کیا۔ تم کہاں جا رہے ہو، تو اس نے بتایا میں اس بستی میں اپنے بھائی سے ملنے جا رہا ہوں۔ فرشتے نے اس سے کہا: کیا اس نے تمہارے ساتھ کوئی بھلائی کی تھی جس کا تم بدلہ دینا چاہتے ہو۔ اس شخص نے جواب دیا: جی نہیں۔ میں اللہ کی خاطر اس شخص سے محبت رکھتا ہوں، تو فرشتے نے کہا: میں اللہ کی طرف سے پیغام رساں کے طور پر تمہاری طرف آیا ہوں۔اللہ تعالیٰ تم سے اسی طرح محبت رکھتا ہے، جس طرح تماللہ تعالیٰ کی وجہ سے اس شخص سے محبت رکھتے ہو ۔“