کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: دوستی اور بیٹھک (ہم نشینی) کا بیان - اس بات کا ذکر کہ اللہ جل وعلا مسلمان کو اس کی نیت کے مطابق بدلہ دیتا ہے کہ اگر وہ خیر کی نیت رکھتا ہے تو خیر اور اگر شر کی نیت رکھتا ہے تو شر
حدیث نمبر: 564
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْمُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْحَسَنَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَجُلا قَالَ : يَا نَبِيَّ اللَّهِ ، مَتَى السَّاعَةُ ؟ قَالَ : " أَمَا إِنَّهَا قَائِمَةٌ فَمَا أَعْدَدْتَ لَهَا ؟ " ، قَالَ : مَا أَعْدَدْتُ لَهَا كَثِيرَ عَمَلٍ إِلا أَنِّي أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " فَإِنَّكَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ ، وَلَكَ مَا احْتَسَبْتَ " .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ یہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! قیامت کب قائم ہو گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس نے تو قائم ہو ہی جانا ہے۔ تم نے اس کے لئے کیا تیاری کی ہے۔ اس نے عرض کی: میں نے اس کے لئے زیادہ عمل کی تیاری نہیں کی ہے، البتہ میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم جس سے محبت رکھتے ہو، تم اس کے ساتھ ہو گے اور تم نے جس ثواب کی امید رکھی ہے وہ تمہیں مل جائے گا۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب البر والإحسان / حدیث: 564
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح لغيره - «الصحيحة» (3253). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط رجاله ثقات، والمبارك صرح بالسماع عند المؤلف، والحسن - وهو البصري - قال في مسند أحمد أخبرني، فانتفت شبهة تدليسهما.
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 565»