کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نرمی کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ نرمی ایسی چیز ہے جو اشیاء کو زینت دیتی ہے اور اس کے برخلاف چیزیں بگاڑ دیتی ہیں
حدیث نمبر: 550
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبْدُو إِلَى هَذِهِ التِّلاعِ وَقَالَ لِي : " يَا عَائِشَةُ فَإِنَّ الرِّفْقَ ، لَمْ يَكُنْ فِي شَيْءٍ قَطُّ إِلا زَانَهُ ، وَلا نُزِعَ مِنْ شَيْءٍ إِلا شَانَهُ " .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس اونچی (یا نیچی) زمین کے پاس تشریف لائے آپ نے مجھ سے فرمایا: اے عائشہ! تم مجھ سے نرمی سے کام لو، کیونکہ نرمی جس چیز میں ہو گی، اسے سنوار دے گی اور جس چیز سے الگ ہو گی، یہ اسے رسوا کر دے گی۔