کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نرمی کا بیان - بیان کہ انسان کو معاملات میں نرمی اختیار کرنا چاہیے کیونکہ اللہ تعالیٰ نرمی کرنے والوں کو پسند کرتا ہے
حدیث نمبر: 547
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى يُحِبُّ الرِّفْقَ فِي الأَمْرِ كُلِّهِ " قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : مَا رَوَى مَالِكٌ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ إِلا هَذَا الْحَدِيثَ ، وَرَوَى الأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ مَالِكٍ أَرْبَعَةَ أَحَادِيثَ .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” بیشکاللہ تعالیٰ ہر معاملے میں نرمی کو پسند کرتا ہے ۔“
(امام ابن حبان رحمہ اللہ یہ فرماتے ہیں:) امام مالک نے امام اوزاعی کے حوالے سے صرف یہی روایت نقل کی ہے، جبکہ اوزاعی نے امام مالک کے حوالے سے چار روایات نقل کی ہیں۔
(امام ابن حبان رحمہ اللہ یہ فرماتے ہیں:) امام مالک نے امام اوزاعی کے حوالے سے صرف یہی روایت نقل کی ہے، جبکہ اوزاعی نے امام مالک کے حوالے سے چار روایات نقل کی ہیں۔