کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: فصل نیکی اور احسان - بیان کہ جس شخص نے راستے سے کانٹے ہٹائے، اس نے اور کوئی نیکی نہیں کی
حدیث نمبر: 538
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادٍ الْكَتَّانِيُّ بِالأُبُلَّةِ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّبَّاحِ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " حُوسِبَ رَجُلٌ مِمَّنْ كَانَ قَبْلَكُمْ ، فَلَمْ يُوجَدْ لَهُ مِنَ الْخَيْرِ إِلا غُصْنُ شَوْكٍ كَانَ عَلَى الطَّرِيقِ كَانَ يُؤْذِي النَّاسَ ، فَعَزَلَهُ ، فَغُفِرَ لَهُ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” تم سے پہلے لوگوں میں سے ایک شخص کا حساب کیا گیا، تو اس کے نامہ اعمال میں کانٹوں کی ٹہنی کے علاوہ اور کوئی بھلائی نہیں ملی۔ وہ ٹہنی ایک راستے میں پڑی ہوئی تھی، تو لوگوں کو اذیت دیتی تھی، اس شخص نے اسے پرے کر دیا تھا، تو اس شخص کی مغفرت ہو گئی ۔“