کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: پڑوسی سے متعلق بیان - ہمسایہ کو اس بات سے روکنے کی ممانعت کا ذکر کہ وہ اپنی دیوار پر لکڑی رکھنے سے منع کرے
حدیث نمبر: 515
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا يَمْنَعَنَّ أَحَدُكُمْ جَارَهُ أَنْ يَغْرِزَ خَشَبَةً عَلَى جِدَارِهِ " قَالَ ابْنُ رُمْحٍ : سَمِعْتُ اللَّيْثَ ، يَقُولُ : هَذَا أَوَّلُ مَا لِمَالِكٍ عِنْدَنَا وَآخِرُهُ ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : فِي قَوْلِ اللَّيْثِ : هَذَا أَوَّلُ مَا لِمَالِكٍ عِنْدَنَا وَآخِرَهُ ، دَلِيلٌ عَلَى أَنَّ الْخَبَرَ الَّذِي رَوَاهُ قُرَادٌ ، عَنِ اللَّيْثِ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قِصَّةُ الْمَمَالِيكِ خَبَرٌ بَاطِلٌ لا أَصْلَ لَهُ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” کوئی بھی شخص اپنے پڑوسی کو اپنی دیوار میں شہتیر لگانے سے ہرگز منع نہ کرے ۔“ ابن رمح کہتے ہیں: میں نے لیث کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے۔ امام مالک کے حوالے سے منقول ہمارے پاس یہ پہلی اور آخری روایت ہے۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: لیث کا یہ کہنا کہ امام مالک کے حوالے سے منقول ہمارے پاس یہ پہلی اور آخری روایت ہے، اس میں اس بات کی دلیل موجود ہے کہ وہ روایت جسے قراد نے لیث کے حوالے سے امام مالک کے حوالے سے زہری، عروہ اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے زہری کیا ہے، جس میں غلاموں کا حصہ ہے وہ ایک جھوٹی روایت ہے، جس کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔