کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: پڑوسی سے متعلق بیان - اس بیان کا ذکر کہ آدمی کا اپنی شربت سے ہمسایوں کے لیے نکالنا بغیر اسراف اور کنجوسی کے ہونا چاہیے
حدیث نمبر: 514
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مَعْشَرٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي عِمْرَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِذَا صَنَعْتَ مَرَقَةً ، فَأَكْثِرْ مَاءَهَا ، ثُمَّ انْظُرْ أَهْلَ بَيْتٍ مِنْ جِيرَانِكَ ، فَاحْسُهُمْ مِنْهَا بِمَعْرُوفٍ " .
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” جب تم شوربا بناؤ، تو اس میں پانی زیادہ کر لو اور پھر اپنے پڑوسیوں کے گھر کا جائزہ لو اور اس میں سے مناسب طور پر کچھ انہیں بھی دیدو ۔“