کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: پڑوسی سے متعلق بیان - اس خبر کا ذکر جو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ آدمی کا اپنے ہمسایوں کو ایذا دینے سے بچنا ایمان کی نشانی ہے
حدیث نمبر: 510
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، حَدَّثَنَا أَبُو نَصْرٍ التَّمَّارُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، وَحُمَيْدٍ ، وَذَكَرَ الصُّوفِيُّ آخر معهما ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " الْمُؤْمِنُ مَنْ أَمِنَهُ النَّاسُ ، وَالْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ ، وَالْمُهَاجِرُ مَنْ هَاجَرَ السُّوءَ ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ عَبْدٌ لا يَأْمَنُ جَارُهُ بَوَائِقَهُ " .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” مومن وہ ہے، جس سے لوگ امن میں رہیں اور مسلمان وہ ہے، جس کی زبان اور ہاتھ سے (دوسرے) مسلمان سلامت رہیں اور مہاجر وہ شخص ہے جو برائی سے لاتعلق ہو جائے۔ اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے۔ ایسا بندہ جنت میں داخل نہیں ہو گا، جس کا پڑوسی اس کے شر سے محفوظ نہ ہو ۔“