کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: سلام کو عام کرنا اور کھانا کھلانے کا بیان - اللہ نے ان لوگوں کے لیے تیار کردہ کمروں کا ذکر جو کھانا کھلائیں، رات کی نماز پر قائم رہیں اور سلام عام کریں
حدیث نمبر: 509
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ : أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنِ ابْنِ مُعَانِقٍ ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الأَشْعَرِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِنَّ فِي الْجَنَّةِ غُرَفًا يُرَى ظَاهِرُهَا مِنْ بَاطِنِهَا ، وَبَاطِنُهَا مِنْ ظَاهِرِهَا ، أَعَدَّهَا اللَّهُ لِمَنْ أَطْعَمَ الطَّعَامَ ، وَأَفْشَى السَّلامَ ، وَصَلَّى بِاللَّيْلِ وَالنَّاسُ نِيَامٌ " ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : ابْنُ مُعَانِقٍ هَذَا اسْمُهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَانِقٍ الأَشْعَرِيُّ .
سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” جنت میں ایسے بالاخانے ہیں، جن کا بیرونی حصہ اندر سے اور اندرونی حصہ باہر سے نظر آتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے یہ ان لوگوں کے لئے تیار کئے ہیں جو کھانا کھلاتا ہے، سلام کو پھیلاتا ہے اور رات کے وقت نماز ادا کرتا ہے، جب لوگ سو رہے ہوتے ہیں ۔“ امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ابن معانق نامی راوی کا نام عبداللہ بن معانق اشعری ہے۔