کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: سلام کو عام کرنا اور کھانا کھلانے کا بیان - اس بات کا ذکر کہ جب کوئی شخص کسی قوم کی مجلس میں جائے تو ان پر سلام کرے اور جب وہ نماز کے لیے وہاں سے رخصت ہو تو بھی سلام کرے۔
حدیث نمبر: 496
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ زُرَيْعٍ ، عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا انْتَهَى أَحَدُكُمْ إِلَى مَجْلِسٍ ، فَلْيُسَلِّمْ ، فَإِنْ بَدَا لَهُ أَنْ يَجْلِسَ فَلْيَجْلِسْ ، ثُمَّ إِذَا قَامَ فَلْيُسَلِّمْ ، فَلَيْسَتِ الأُولَى بِأَحَقَّ مِنَ الآخِرَةِ " ، قَالَ أَبُو عَاصِمٍ : وَأَخْبَرْنَاهُ ابْنُ عَجْلانَ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” جب کوئی شخص محفل میں آئے، تو اسے سلام کرنا چاہئے پھر اگر اسے بیٹھنا مناسب لگے، تو بیٹھ جائے، تو جب وہ کھڑا ہو، تو اسے پھر سلام کرنا چاہئے، کیونکہ پہلا دوسرے کے مقابلے میں زیادہ حق دار نہیں ہوتا ۔“