کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: سلام کو عام کرنا اور کھانا کھلانے کا بیان - اس بات کا ذکر کہ جو مسلمان اپنے بھائی کو مکمل سلام کرے تو اس کے لیے نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔
حدیث نمبر: 493
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمَذَانِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأُوَيْسِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ يَعْنِي ابْنَ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ زَيْدٍ التَّيْمِيِّ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ : أَنَّ رَجُلا مَرَّ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي مَجْلِسٍ ، فقَالَ : سَلامٌ عَلَيْكُمْ ، فقَالَ : " عَشْرُ حَسَنَاتٍ " ثُمَّ مَرَّ رَجُلٌ آخَرَ ، فقَالَ : سَلامٌ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ ، فقَالَ : " عِشْرُونَ حَسَنَةً " ، فَمَرَّ رَجُلٌ آخَرَ ، فقَالَ : سَلامٌ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ ، فقَالَ : " ثَلاثُونَ حَسَنَةً " فَقَامَ رَجُلٌ مِنَ الْمَجْلِسِ وَلَمْ يُسَلِّمْ ، فقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا أَوْشَكَ مَا نَسِيَ صَاحِبُكُمْ ! إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ إِلَى الْمَجْلِسِ فَلْيُسَلِّمْ ، فَإِنْ بَدَا لَهُ أَنْ يَجْلِسَ فَلْيَجْلِسْ ، فَإِنْ قَامَ فَلْيُسَلِّمْ ، فَلَيْسَتِ الأُولَى بِأَحَقَّ مِنَ الآخِرَةِ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت ایک محفل میں تشریف فرما تھے۔ اس نے عرض کی: سلام علیکم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (اس کو) دس نیکیاں ملیں پھر ایک اور شخص گزرا اس نے کہا: السلام علیکم ورحمة الله، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیس نیکیاں پھر اور ایک شخص گزرا اس نے کہا: السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تیس نیکیاں، پھر حاضرین میں سے ایک شخص اٹھا اور اس نے سلام نہیں کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہو سکتا ہے تمہارا یہ ساتھی (سلام کرنا) بھولا نہ ہو گا، جو شخص کسی محفل میں آئے، تو سلام کرے اگر اسے مناسب لگے، تو وہاں بیٹھ جائے اور اگر اٹھ کر جانا چاہے، تو پھر سلام کرے، کیونکہ پہلا دوسرے کے مقابلے میں زیادہ حق دار نہیں ہوتا۔