کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: سلام کو عام کرنا اور کھانا کھلانے کا بیان - اس بات کا ذکر کہ جو شخص اپنی گفتگو اچھی رکھے اور سلام کو عام کرے اس کے لیے جنت واجب ہو جاتی ہے۔
حدیث نمبر: 490
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الثَّقَفِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ ، عَنْ أَبِيهِ الْمِقْدَامِ ، عَنْ أَبِيهِ شُرَيْحٍ ، عَنْ أَبِيهِ هَانِئٍ أَنَّهُ ، قَالَ : " يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَخْبِرْنِي بِشَيْءٍ يُوجِبُ لِيَ الْجَنَّةَ ، قَالَ : " عَلَيْكَ بِحُسْنِ الْكَلامِ ، وَبَذْلِ السَّلامِ " .
شریح اپنے والد ہانی کا بیان نقل کرتے ہیں: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے ایسی چیز کے بارے میں بتائیے جو میرے لئے جنت کو واجب کر دے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عمدہ کلام کرنا اور سلام کو پھیلانا تم پر لازم ہے ۔“