کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: حسنِ اخلاق کا بیان - اس وضاحت کا ذکر کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب اور قیامت کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سب سے قریب وہ لوگ ہوں گے جن کا اخلاق بہترین ہوگا۔
حدیث نمبر: 482
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِنَّ أَحَبَّكُمْ إِلَى اللَّهِ وَأَقْرَبَكُمْ مِنِّي أَحَاسِنُكُمْ أَخْلاقًا ، وَإِنَّ أَبْغَضَكُمْ إِلَى اللَّهِ وَأَبْعَدَكُمْ مِنِّي الثَّرْثَارُونَ الْمُتَفَيْهِقُونَ الْمُتَشَدِّقُونَ " .
سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” بیشک تم میں سےاللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب اور تم میں سے، میرے سب سے زیادہ قریب وہ لوگ ہیں جو اخلاق کے اعتبار سے سب سے زیادہ اچھے ہوں اوراللہ تعالیٰ کے نزدیک تم میں سب سے زیادہ ناپسندیدہ اور تم میں سے مجھ سے زیادہ دور وہ لوگ ہیں جو زیادہ بولتے ہوں۔ باتیں بڑھا چڑھا کر کرتے ہوں اور چبا چبا کر بولتے ہوں ۔“